Tuesday, May 21, 2024

کوشش ہے دواسلامی ممالک میں جنگ نہ چھڑے، شاہ محمود

کوشش ہے دواسلامی ممالک میں جنگ نہ چھڑے، شاہ محمود
October 13, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ دو اسلامی میں جنگ نہ چھڑے، نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنگ کا نقصان مسلم امہ اور پورے خطے کوہوگا، کوشش ہے امن کوترجیح دی جائے۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرکوئی غلط فہمیاں ہیں توان کوگفت وشنیداور سفارتکاری سے دور کیا جائے، پاکستان واحد ملک ہے جس کے دونوں ممالک کےساتھ گہرے تعلقات ہیں اور دونوں پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔