Tuesday, May 21, 2024

کوشش ہے امن مذاکرات منطقی انجام تک پہنچائیں ، شاہ محمود قریشی

کوشش ہے امن مذاکرات منطقی انجام تک پہنچائیں ، شاہ محمود قریشی
October 3, 2019
 ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا افغان طالبان کے ساتھ نشست سے مطمئن ہوں۔ کوشش ہے امن مذاکرات منطقی انجام تک پہنچائیں۔ حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس کے سلسلے میں سالانہ قومی کانفرنس ہوئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس کی صدارت کی ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا کل طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچا، ہماری کوشش ہے کہ امن مذاکرات منطقی انجام تک پہنچ جائیں۔ طالبان کے ساتھ نشست سے مطمئن ہوں۔ خطے میں امن امان کے لئے جہاں سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے شروع کئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان میں چالیس لاکھ سے زائد افغان رہ رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو۔ امن ہوگا تو کاروبار ہو گا، تعلیم ہو گی، روزگار ہو گا، ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ایک طبقہ ہے جوچاہتا ہےکہ یہاں امن نہ ہو پاکستان الجھا رہے۔ تمام معاشی مسائل کا حل امن سے جڑا ہوا ہے۔ مسلم امہ کو جوڑنے کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں۔ دو برادر اسلامی ممالک میں اگر مسئلہ ہو تو ہمیں سلجھانا چاہئے۔ خطہ میں اگر تنازعات جنم لیتے ہیں تو اس کا اثر ہم پر بھی پڑیگا۔ شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دنوں میں ہم نے عالمی رہنماوں سے 120 نشستیں کی ہیں۔ وزیراعظم نے مختلف فورمز پر کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ لڑا۔ گزشتہ دس سالوں میں عالمی میڈیا میں بیانیہ پاکستان کے خلاف رہا ہے۔ آج بیانیہ پاکستان کے حق میں ہے۔ وزیر خارجہ بولے مسئلہ کشمیر ٹی ٹوئنٹی نہیں ٹیسٹ میچ ہے۔ ۔ جب آپ دنیا میں کشکول لے کر پھریں گے تو دنیا آپ کو نہیں سنے گی۔ پنجابی کی کہاوت ہے جن کے گھر دانے ان کے پاگل بھی سیانے ۔ ماضی میں آپ کے دانے لوٹے گئے۔ انہوں نے کہا آج بی جے پی کی جانب سے اگلا وار بابری مسجد پر رام مندر قائم کرنا ہے۔ بھارت مسجدیں گرا رہا ہے اور ہم یہاں اقلیدوں کا تحفظ کر رہے ہیں ۔ 5 اگست کا فیصلہ جو مودی سرکار نے کیا وہ بہت بڑی حماقت تھی۔ بکھرے ہوئے کشمیری آج ایک ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا سابق وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر غلام نبی کہ مطابق کرفیو اٹھا تو خون ریزی ہو گی۔ آج اسلامک دہشتگردی کی بات کی جاتی ہے کیا کسی مذہب کا تعلق دہشتگردی سے ہو سکتا ہے؟ ۔ پاکستان ترکی اور ملائشیا نے اسلام فوبیا کو ختم کرنے کیلئے نیوز چینل بنانے کا اعلان کیا ہے۔