Friday, April 19, 2024

کوشش ہو گی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیلیں ، بابر اعظم

کوشش ہو گی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیلیں ، بابر اعظم
November 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کوشش ہو گی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیلیں۔ پر اعتماد کپتان بابر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کو یادگاربنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیم کے تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پی سی بی نے مجھے اعتماد دیا۔ کسی قسم کا پریشر نہیں ہے۔ بابر اعظم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کی تردید کی اور کہا سرفرازاحمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا۔ فیصلے خود کرتا ہوں تاہم مشاورت پر یقین رکھتا ہوں۔ قومی کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔ چودہ روز قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اٹھارہ، بیس اور بائیس دسمبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہو گا۔