Thursday, April 25, 2024

کوسٹل کمانڈ اندرونی و ‏‏بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف

کوسٹل کمانڈ اندرونی و ‏‏بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف
January 3, 2020
کراچی (92 نیوز) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے کہا ہے کہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور ‏‏بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 کا کراچی میں ‏‏انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کوسٹل کمانڈ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا ‏‏اظہار کیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داری کا علاقہ مشرق میں سرکریک سے مغرب میں ‏‏جیوانی تک پھیلا ہوا ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کے لئے کوسٹل کمانڈ ہر ‏‏لحاظ سے تیار ہے۔