Saturday, May 11, 2024

کوسٹ گارڈز نے پسنی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوسٹ گارڈز نے پسنی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
November 15, 2020
پسنی (92 نیوز) پاک کوسٹ گارڈز اور پاک فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پسنی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق، 101 کلو گرام کرسٹل اور 2700 کلو اعلی معیار کی چرس برآمد ہوئی ہے۔ منشیات کی مالیت 17 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ کامیاب آپریشن پر ڈی جی کوسٹ گارڈز نے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کسی بھی طرح کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں اور وہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دوسری طرف کراچی پولیس جرائم کا خاتمہ نہیں کر سکی۔ موٹرسائیکل چھیننے کے واقعے میں ملوث پی آئی بی پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ابرار کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ ادھرشریفی گوٹھ پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا لیپ ٹاپ، گولیاں اور اسمارٹ فون برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان قتل اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔