Friday, May 3, 2024

کوسوو پارلیمنٹ کا اجلاس ختم کرانے کے لئے آنسو گیس کا استعمال

کوسوو پارلیمنٹ کا اجلاس ختم کرانے کے لئے آنسو گیس کا استعمال
December 14, 2015
پرسٹینا(ویب ڈیسک)آنسو گیس عام طور پر حکومت کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے مگر کوسوو میں ذرا ہٹ کے ہوتا ہے  کوسوو کی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر آنسو گیس کا استعمال کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق آنسو گیس کا یہ استعمال حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد  پارلیمنٹ کے اجلاس کو ختم کرنا تھا ، آنسو گیس کا استعمال  ہوتے ہی تمام اراکین اسمبلی سے باہر نکل گئے ۔ اپوزیشن حکومت کوسربیااورمونٹی نیگرو سے معاہدے ترک کرنے کے لیے اسمبلی میں پرتشدداحتجاج کررہی ہے۔ قبل ازیں  اکتوبر میں بھی دو بار کوسوو کی اسمبلی میں آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔