Wednesday, May 8, 2024

کورہیڈ کوارٹر پشاور میں ٹاسک فورس کے پی کا کورونا کی صورتحال پر اجلاس

کورہیڈ کوارٹر پشاور میں ٹاسک فورس کے پی کا کورونا کی صورتحال پر اجلاس
December 8, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) کورہیڈ کوارٹر پشاور میں صوبائی ٹاسک فورس کا کورونا سے متعلق اجلاس ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سمیت دیگر سول و ملٹری حکام شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی، کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر سول و ملٹری حکام کو خیبرپختونخوا میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس کو خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی گنجائش پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔