Tuesday, April 23, 2024

کورکمانڈرپشاور کا مہمند ایجنسی کا دورہ ، دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنیوالے جوانوں سے ملاقات

کورکمانڈرپشاور کا مہمند ایجنسی کا دورہ ، دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنیوالے جوانوں سے ملاقات
March 7, 2017
راولپنڈی(92نیوز)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے مہمند ایجنسی کی وادی سورن کا دورہ کیا اور افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔ کور کمانڈر نے فوجی جوانوں کی جرات و بہادری کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے مہمند ایجنسی میں وادی سورن کا دورہ کیا اور آپریشنل ایریا میں فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر پشاور ان فوجی جوانوں سے بھی ملے جنہوں نے افغانستان سے  دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا تھا۔ اس حملے میں پاک فوج کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے فوجی جوانوں کی ہمت، جرات، اور دلیری اور جذبے کی تعریف کی۔