Tuesday, May 7, 2024

کورکمانڈرز کانفرنس، سپہ سالارکی فیلڈ فارمیشنز کو شہداکے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت

کورکمانڈرز کانفرنس، سپہ سالارکی فیلڈ فارمیشنز کو شہداکے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت
September 4, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں شرکاء کو یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کہا گیا ۔ سپہ سالارنے  فیلڈ فارمیشنز کو  شہدا کے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت کردی۔آرمی چیف نے کہا کہ  شہدا کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کیا جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد، داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہناتھا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کیا جائےاور اہل خانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کریں۔