Tuesday, April 23, 2024

کورکمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کورکمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ
October 20, 2015
کراچی(92نیوز) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے حالیہ آپریشنز پر انہیں بریفنگ دی۔ ترجمان  رینجرز کے مطابق فائیو کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سندھ رینجرز کے ہیڈکوارٹر پہنچےاور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ خصوصا کراچی میں جاری حالیہ آپریشنز پر کور کمانڈر کو بریفنگ دی،کور کمانڈر نے سندھ رینجرز کے سیکٹرز اور ونگ کمانڈرز کی کارکردگی کو سراہا اور بلا تفریق آپریشن کو اسی رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔