Thursday, April 25, 2024

کورکمانڈر پشاور اور گورنر خیبرپختونخواکا کلایہ کا دورہ،شہدا کے ورثا سے ملاقات

کورکمانڈر پشاور اور گورنر خیبرپختونخواکا کلایہ کا دورہ،شہدا کے ورثا سے ملاقات
November 24, 2018
پشاور ( 92 نیوز) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ،کورکمانڈر پشاور اورآئی جی ایف سی نے کلایہ  میں  گزشتہ روز  کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شہدا کے ورثا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا  شاہ فرمان نے کہا کہ  کراچی اور اورکزئی سانحے ایک  ہی سازش کی کڑیاں ہیں دونوں واقعات سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  دونوں واقعات میں   بیرونی  ہاتھ ملوث ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کےلواحقین کےلئے دس دس لاکھ روپے، شدید زخمیوں کےلئے پانچ پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کےلئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔