Friday, April 19, 2024

کورکمانڈر لاہور اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: رفیق رجوانہ

کورکمانڈر لاہور اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: رفیق رجوانہ
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے گورنر ہاوس میں گورنر رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ رفیق رجوانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پورے عزم سے جاری ہے اور اس میں کامیابیوں پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔