Monday, May 6, 2024

کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا کنٹرول لائن کا دورہ

کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا کنٹرول لائن کا دورہ
July 6, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے ۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے کنٹرول لائن پرتعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور فوجی جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن سیاچن، نیلم، مظفرآباد ویلی، کوٹلی اور بھمبر سیکٹرز کا دور کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے فوجی جوانوں کے حوصلے کو بھی سراہا ہے۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔