Thursday, May 9, 2024

کوروناکی تیسری لہر، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد انتقال کرگئے

کوروناکی تیسری لہر، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد انتقال کرگئے
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 افراد انتقال کر گئے، 3 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں مثبت کیسزکی شرح 5 اعشاریہ 21 رہی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 670 ٹیسٹ کئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 308 ہو گئی، پنجاب میں 9784 اور سندھ میں 4920 اموات ہوئیں۔ ‏خیبرپختونخوا میں 3950 اور ‏اسلام آباد میں 745 اموات ہوئیں۔ ‏بلوچستان 270 اور ‏گلگت بلتستان 107 اموات ہوئیں، ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 532 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 599 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 760 افراد د متاثرہوئے۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 647 ہوگئی، کے پی میں ایک لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان 24 ہزار 583 افراد متاثر ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں 80 ہزار 418 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 808 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5500 ہوگئی۔

گزشتہ روزپنجاب میں 57 مریض جان کی بازی ہارگئے، گزشتہ روز پنجاب میں 16، خیبرپختونخوا میں 26 اموات ہوئیں، گزشتہ روزسندھ میں11 ، آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں۔ ملتان67، لاہورمیں43 اور بہاولپور میں 40 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ ملتان59، صوابی47  اور پشاور میں 39 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔