Thursday, May 9, 2024

کوروناکی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید58 افراد جاں بحق

کوروناکی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں مزید58 افراد جاں بحق
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 490 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک روز میں 49 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار376 رہ گئے۔ گزشتہ روز کورونا مثبت کی شرح 3.02 فیصد رہی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 23 ہزار 828، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819۔اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 323 اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ روز پنجاب میں 21 اور سندھ میں 20 اموات ہوئیں۔ 8 لاکھ 64 ہزار 931 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 49 ہزار 285 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 376 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 856، پنجاب میں 14 ہزار 237، کے پی میں 4 ہزار 365، اسلام آباد میں 2 ہزار 961، گلگت بلتستان میں 114، بلوچستان میں ایک ہزار 139 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 704 ایکٹو کیسز ہیں۔