Friday, March 29, 2024

کوروناپھیلنے کاسب سے زیادہ خطرہ ان ڈور تقریبات میں ہے،رپورٹ

کوروناپھیلنے کاسب سے زیادہ خطرہ ان ڈور تقریبات میں ہے،رپورٹ
December 9, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز)سوشل میڈیا پر کوروناپھیلنے وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے نام نہاد خبروں اور تجزیوں کے پیش نظر امریکا کے صحت کے سب سے بڑے ادارے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے ریسرچ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ ان ڈور تقریبات میں ہوتا ہے جبکہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

امریکی ادارے  سنٹر فار ڈیزیز  کنٹرول نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کی نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ امریکی ادارے کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات  سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ ایک چھت کے نیچے تقریبات، مثال کے طور پر دفاتر ،سینما ہالز،جم اور تھیٹرز میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ سب سےزیادہ ہوتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لئے ایک شخص کے اندر ایک ہزار وائرس کے زرات  ہونا ضروری ہے جنہیں وائرل پارٹیکلز کہتے ہیں ، سانس لینے سے ایک منٹ میں 20 وائرل پارٹیکلز خارج ہوتے ہیں جبکہ بولنے سے وائرس کے 200پارٹیکلز نکلتے ہیں اور کھانسنے اور چھینک مارنے سے بھی 200 پارٹیکلز خارج ہوتے ہیں جو پاس موجود شخص کو متاثر کرسکتے ہیں۔

امریکی ادارے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق اگر آپ کورونا سے متاثر نہیں ہونا چاہتے تو بات کرتے وقت 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں جب کسی سے بات کریں تو منہ پر ماسک پہنیں ۔ہوا کے اخراج والی جگہوں کو استعمال کریں۔شاپنگ کے لئے جب بھی کسی مارکیٹ یا مال میں جائیں تو وہاں زیادہ دیر مت رکیں۔

ہوٹلز،فیکٹریوں،اسکولز،پارٹیوں اور شادی کی تقریبات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے لہذا ان ڈور کی بجائے آؤٹ ڈور تقریبات منعقد کریں، ۔چھوٹی جگہوں کی بجائے کھلے مقامات یا میدانوں کا انتخاب کریں۔