Friday, April 26, 2024

کورونا گھروں میں خود نہیں آرہا، آپ باہر سے لیکر آرہے ہیں، اجمل وزیر

کورونا گھروں میں خود نہیں آرہا، آپ باہر سے لیکر آرہے ہیں، اجمل وزیر
April 27, 2020
پشاور (92 نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کورونا وائرس گھروں میں خود نہیں آرہا، آپ باہر سے لیکر آرہے ہیں۔ اسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ اجمل وزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاط کریں، گھروں تک محدود رہیں، عبادات گھروں میں کرنی چاہیئں۔ مخیرحضرات بھی سفید پوشوں کی مدد کریں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کردار اہم رہا۔ کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل فیصلے عوام کے تحفظ کےلئے کئے، لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے، سب نے مل کر کورونا کو شکست دینی ہے، عوام حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں، ریڑھی بان اور تندوروں پر 4 بجے تک کی پابندی ہٹا دی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے 98 اموات ہوئیں۔