Friday, April 19, 2024

کورونا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

کورونا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر فریقین  کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایران سے مزید ہزاروں زائرین کو فیصل آباد اور جھنگ لایا جا رہا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ عدالت زائرین کو کسی ویران جگہ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے۔ درخواست گزار نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حکومت سے پوچھ لیتے ہیں تفتان سے آنیوالوں کو کہاں رکھا جا رہا ہے؟قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد ہی انہیں الگ رکھنا ہے۔ حکومت سے پوچھ لیتے ہیں یہ مراکز کہاں قائم ہیں؟؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔