Thursday, April 25, 2024

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وفاقی حکومت کا ہزاروں بستروں کے عارضی اسپتال بنانے کا فیصلہ

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وفاقی حکومت کا ہزاروں بستروں کے عارضی اسپتال بنانے کا فیصلہ
March 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے پر وفاقی حکومت نے ہزاروں بستروں کے عارضی اسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ ، پنجاب ، کے پی کے حکومت نے اس فیصلے کی تائید کی ہے۔ عارضی اسپتال زیادہ تر جی ٹی روڑ پر بنائے جائیں گے۔ یہ اسپتال چین کی حکومت کے تعاون سے بنائے جائیں گے۔ اسپتال بنانے کی لوکیشن کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال بگڑنے پر  ان اسپتالوں کی تیاری میں تیزی لائی جائے گی۔ ان اسپتالوں میں وینٹی لیڑز اور ٹیسٹنگ کٹ بنیادی طور پر لگائے جائیں گے۔ ریٹائڑڈ اور نئے بھرتی کیے گئے ڈاکڑوں اور نرسوں کو زیادہ تر ان اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے ان اسپتالوں کی نگرانی چینی اور پاکستانی ڈاکڑز کریں گے۔ اسپتالوں کے رابطے کا انتظام این ڈی ایم اے کے ذریعے کیا جائے گا۔