Friday, April 19, 2024

کورونا کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 اموات ہوئیں

کورونا کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  67 اموات ہوئیں
July 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)ملک میں کورونا  وائرس کے وار کم ہونے لگے ، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، اموات اور کیسز میں کمی آنے لگی ،  این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55  ہزار 769 تک جا پہنچی جن میں سے  ایک لاکھ 72 ہزار 810  صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67  اموات ہوئیں  جس کے بعد  ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5386 ہو گئی ہے ۔

اب تک سندھ میں ایک  ہزار 863 اور ‏پنجاب میں 2 ہزار 43 اموات ہو چکی ہیں ۔ ‏خیبرپختونخوا میں 1114 اور‏ اسلام آباد میں 155 اموات ہوگئیں، ، بلوچستان 127 ، ‏گلگت بلتستان میں 38 اموات ہوئیں ۔‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے جہاں  متاثرین  کی تعداد ایک لاکھ 7  ہزار 773 ہو گئی ہے ۔ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں   مریضوں کی تعداد 88ہزار 45 ،خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 31ہزار ایک  ، بلوچستان میں  11ہزار 239 ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  14ہزار 315  ،  آزاد جموں و کشمیر میں 1688 ،  گلگت میں 1708 ہو گئی۔  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر  16 لاکھ 27 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

ملک بھر کے اسپتالوں میں 339 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرز کی تعداد 1825 ہے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔