Wednesday, April 24, 2024

کورونا کے وار پھر بڑھنے لگے،ایک روز میں 14افراد جاں بحق

کورونا کے وار پھر بڑھنے لگے،ایک روز میں 14افراد جاں بحق
October 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار پھر بڑھنے لگے ، ایک روز میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار601 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 615 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے  ،اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 601 ہو گئی  ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 80 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 782 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہو گئی ہے  ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 756 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 14  ، خیبر پختونخوا  میں 38 ہزار 427  ، بلوچستان میں 15 ہزار 577  ، اسلام آباد میں 17 ہزار 526  ، آزاد جموں و کشمیر میں 3198 اور گلگت بلتستان میں 3965 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28 ہزار 916 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 43 ہزار 734 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے  جبکہ 853 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔