Friday, May 10, 2024

کورونا کے وار جاری، مزید 6 مریض جاں بحق، 694 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے وار جاری، مزید 6 مریض جاں بحق، 694 نئے کیسز رپورٹ
September 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک روز میں چھ مریضوں نے دم توڑ دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 694 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ وبا کا شکار ہوکر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 جبکہ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 457 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ گزشتہ روز 36 ہزار 468 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے مختلف اسپتالوں میں 924 مریض زیر علاج اور  106 وینٹی لیٹرز پر ہیں، ملک بھر میں کورنا ایکٹو کیسز 8 ہزار 205 ہیں۔