Sunday, May 12, 2024

کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 3 ہزار 449 کیسز سامنے آ گئے

کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 3 ہزار 449 کیسز سامنے آ گئے
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے وار تھم نہ سکے۔ ایک روز میں مزید 3 ہزار 449 کیسز سامنے آ گئے۔ مہلک وبا مزید 40 زندگیاں نگل گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک روز میں 3 ہزار 449 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 757 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 314 ہو گئی۔ کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 845 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503، پنجاب ایک لاکھ 93 ہزار 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا 77 ہزار 972، بلوچستان میں 19 ہزار 290 کیس رپورٹ ہوئے۔ ‏اسلام آباد 50 ہزار 96، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 377 ہو گئی۔