Saturday, April 20, 2024

کورونا کے وار بدستور برقرار ، پاکستان میں وائرس مزید 33 زندگیاں نگل گیا

کورونا کے وار بدستور برقرار ، پاکستان میں وائرس مزید 33 زندگیاں نگل گیا
May 15, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے وار بدستور برقرار ہیں۔ پاکستان میں وائرس مزید 33 زندگیاں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 803 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 218 تک جا پہنچی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 700 ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے مجموعی طور پر 3 لاکھ 44 ہزار 450 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 10 ہزار 155 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 803 ہو گئیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14099، پنجاب میں 13914 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5423، بلوچستان میں 2310 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 866، آزاد جموں و کشمیر 105 ، گلگت میں 501 ہو گئی۔