Friday, April 19, 2024

پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
April 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ انتظامیہ پائلٹوں کو کورونا سے بچنے کے لئے ضروی سامان فراہم کرے گی۔ پائلٹ ان کمانڈ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ پی آئی اے کے پائلٹ مان گئے اور طیارے اڑانے کے لئے تیار ہیں۔ انتظامیہ نے بھی کرونا سے بچنے کے لئے ضروری سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پی آئی اے حکام اور پالپا کے ارکان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ معاہدہ طے پا گیا، سیکرٹری ایوی ایشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔ معاہدہ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے پائلٹس اور دیگر عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ پائلٹ ان کمانڈ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ پائلٹ سول ایوی ایشن کے حفاظتی اقدامات کا ذمہ دار ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ہر فلائٹ کے لئے حفاظتی سرٹیفکیٹ بھی جاری کریگی۔ سول ایوی ایشن انسپکٹر فلائیٹ کے کپتان کو مکمل بریفنگ دے گا۔ کپتان کے مطمئن ہونے کے بعد فلائیٹ آپریٹ ہوگی۔ ائیر لائن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ کیبن کریو اور دیگر عملے کو مکمل بریفنگ دی جائے گی ۔ ہر سطح پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔پائلٹ اپنی عدم دستیابی سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کریگا۔