Thursday, May 16, 2024

کورونا کے مزید 640 نئے کیسز رپورٹ، ایک شخص جاں بحق

کورونا کے مزید 640 نئے کیسز رپورٹ، ایک شخص جاں بحق
September 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 640 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 640 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی  مجموعی تعداد 6416 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 303 ہو گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 رہ گئی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 626، پنجاب میں 98 ہزار 368، کے پی کے میں 37 ہزار 317، بلوچستان میں 14 ہزار 269، اسلام آباد میں 16 ہزار 124، آزاد جموں و کشمیر میں 2517 اور گلگت بلتستان میں 3450 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ  گذشتہ روز 34 ہزار 544 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 60 ہزار 924 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 837 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔