Saturday, May 11, 2024

کورونا کے مزید 2 ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے مزید 2 ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے
July 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ روز 2 ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 850 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 30 ہزار 609، پنجاب میں 9 ہزار 981، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 288، اسلام آباد میں 2 ہزار 57، گلگت بلتستان میں 865، بلوچستان میں ایک ہزار 530 اور آزاد جموں و کمشیر میں ایک ہزار 520 کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 30 افراد جاں بحق ہوئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 811 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 49 ہزار 503 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 20 ہزار 66 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔