Thursday, May 9, 2024

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر6 فیصد پر آگئی

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر6 فیصد پر آگئی
December 1, 2020

میرپور میں سب سے زیادہ 20.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، آزادکشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 14.5 فیصد، پنجاب میں 3.05، سندھ میں 14.01، بلوچستان میں 9.4، خیبرپختونخوا  میں 3.08، اسلام آباد میں 4.3 اور گلگت بلتستان میں 2.06 فیصد ہے۔

پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح 19.58، حیدرآباد میں 19.03، لاہور میں 3.19،  راولپنڈی 9.27، فیصل آباد 9.25، کراچی میں 13.86، کوئٹہ میں 10.76 فیصد اور ملتان میں 10.66 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس وقت 2 ہزار 165 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، پنجاب میں 467، سندھ میں 696، خیبرپختونخوا میں  470 ، بلوچستان میں 17، اسلام آباد میں 323، ۔آزادکشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔