Tuesday, April 23, 2024

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 7.78فیصد پر آگئی

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر  7.78فیصد پر آگئی
December 9, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 7.78فیصد پر آگئی، این سی اوسی کے مطابق مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں 21.80 جب کہ حیدرآباد میں 19.03 ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.78  فیصد تک پہنچ گئی ۔ کراچی پہلے، حیدر آباد دوسرے اور میرپور تیسرے نمبر پر ہے ، این سی او سی کے مطابق تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، ملک بھر میں 2 ہزار498 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  صحت حکام نے  بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.78 فیصد ہوگئی ، کراچی کا پہلا نمبر ہے جہاں شرح 21.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 19.03 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح میر پور میں مثبت کیسز کی شرح 13اعشاریہ 16 فیصد ہوگئی  ۔

کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 9.8 فیصد ، بلوچستان میں 6.5، گلگت بلتستان میں 3.7 ، اسلام آباد میں 6.3، خیبرپختونخوا میں 10.6 ، پنجاب میں 3.9 ، سندھ میں 13.1فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 راولپنڈی میں 13.03 ، فیصل آباد میں 3.15، ملتان میں 2.01 ، حیدر میں 19.03 ، پشاور میں 13.02، سوات میں 4.23، ایبٹ آباد میں 11.82 ، کوئٹہ میں 4.15، اسلام آباد میں 6.28 اور گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 498 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ملتان میں 63 فیصد، اسلام آباد میں 49، پشاور میں 41 فیصد وینٹلیٹرز پر مریض موجود ہیں ۔ لاہور میں 36 فیصد وینٹلیٹرز پر مریض موجود ہیں۔