Tuesday, May 7, 2024

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ،کراچی کا پہلا نمبر

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ،کراچی کا پہلا نمبر
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کراچی پہلے، میرپور دوسرے اور مظفرآباد تیسرے نمبر پر ہے ۔ این سی او سی کے مطابق، تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، ملک بھر میں 305 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی  زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ہوا ، صحت حکام کی بریفنگ میں  بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی  ہے ، جس میں کراچی کا پہلا نمبر ہے جہاں شرح 21.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

میرپور میں مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی اور 18.31 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی  ۔

کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 9.77 ،بلوچستان میں 8.68، گلگت میں 2.78 ، اسلام آباد میں 4.88، خیبرپختونخوا میں 9.67 ، پنجاب میں 4، سندھ میں 13.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.98، راولپنڈی میں 8.51 ،فیصل آباد میں 3.73، ملتان میں 2.38، حیدر میں 9.15 ، پشاور میں 14.91، سوات میں 4.04، ایبٹ آباد میں 13.35 ،کوئٹہ میں 4.81، اسلام آباد میں 4.88 اور گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 4.44 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ملک بھر میں  305 مریض وینٹلیٹرز پر موجود ہیں ، لاہور میں 86، ملتان میں 42، راولپنڈی میں 15 ، فیصل آباد میں 3، کراچی میں 76، پشاور میں 45 ، اسلام آباد میں 37 اور مظفرآباد میں ایک مریض وینٹیلیٹر پر ہے جبکہ حیدرآباد، ایبٹ آباد، کوئٹہ، میرپور، گلگت میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔