Friday, May 17, 2024

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16فیصد ہوگئی

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16فیصد ہوگئی
December 3, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی ، کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر آگیا، حیدر آباد کا دوسرا نمبرہے ۔ کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔این سی او سی کےمطابق،اس وقت 2 ہزار 469 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  شرکاء کو کورونا وباء سے متعلق بریفنگ میں  بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.16 فیصد تک پہنچ گئی ، کراچی 20.12 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ حیدرآباد 18.4 تین فیصد کے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

این سی او سی کے مطابق، ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 14.53  فیصد،  آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5 فیصد ، گلگت میں 4.7، اسلام آباد میں 6.6 اور خیبرپختونخوا میں 5.6 فیصد ہوگئی ہے۔

پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2، سندھ میں 14.1 ، لاہور میں 5.69، راولپنڈی میں 4.9 پانچ، فیصل آباد 6.81فیصد ہوگئی ۔

اسی طرح پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.9ایک فیصد تک پہنچ گئی ہے۔میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57فیصد تک آگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 301 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، لاہورمیں 80،ملتان 40،راولپنڈی 19 اور فیصل آباد 4 ، کراچی میں 75 ، پشاور میں 41، اسلام آباد میں 40 اور مظفرآباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

حیدرآباد ، ایبٹ آباد ، کوئٹہ ، میرپور اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔