Monday, May 6, 2024

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد ہو گئی

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد ہو گئی
December 16, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھر میں ایک روز میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد ہوگئی ، کراچی میں شرح سب سے زیادہ 18.76 فیصد تک جا پہنچی ، حیدر آباد کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے اس وقت 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ملک بھر میں کورونا  کی دوسری لہر کی شدت برقرار  ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.2  فیصد ہوگئی ، کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 18.76 تک پہنچ گئی ، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5.0 فیصد ، پنجاب میں 3.2، سندھ میں 14.8 فیصد ، بلوچستان میں 4.9 ، خیبرپختونخوا میں 11.3 ، اسلام آباد میں 2.9 اور گلگت بلتستان میں 1.6 فیصد ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح  15.99 ، حیدرآباد میں 16.56 ، لاہور میں 6.04،  راولپنڈی 6.15،   ملتان 2.71،  کراچی 18.76،  سوات 3.46،  ایبٹ آباد 3.80 ،   میر پور 5.31 ،  مظفر آباد 1.80 ،  فیصل آباد 2.67 اور کوئٹہ میں 5.08 فیصد ہوگئی ہے  ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، اس وقت 2 ہزار 510 مریض تشویشناک حالت میں ہیں ۔