Friday, April 26, 2024

کورونا بارے تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اقدامات کی طرف جانا پڑے گا ، یاسمین راشد

کورونا بارے تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اقدامات کی طرف جانا پڑے گا ، یاسمین راشد
October 30, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کورونا کے متعلق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کی طرف جانا پڑے گا۔ یاسمین راشد نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسا نہ ہو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے۔ شادی ہالز اور اجتماعات میں احتیاطی تدابیر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس مزید بیس افراد کی جان لے گیا۔ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 795 ہو گئی ۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 527 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 864 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 32 ہزار 933 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 9 ہزار 537 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 808 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔