Thursday, May 9, 2024

کورونا کے عالمی وار جاری ، اموات 7 لاکھ 28 ہزار 29 تک جاپہنچیں

کورونا کے عالمی وار جاری ، اموات 7 لاکھ 28 ہزار 29 تک جاپہنچیں
August 9, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے عالمی وار جاری ہیں، اموات کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 29 تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار 607 ہو گئی۔ امریکا میں 892، برازیل 775، چلی 53 اور میکسیکو میں 794، بھارت میں 875 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں 132، بنگلہ دیش میں 32 اور انڈونیشیا میں مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دنیا بھر میں ایک کروڑ 26 لاکھ 69 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔