Saturday, April 20, 2024

کورونا کے شکار امریکی صدر کی حالت خطرے سے باہر نہ آ سکی

کورونا کے شکار امریکی صدر کی حالت خطرے سے باہر نہ آ سکی
October 5, 2020
  واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت خطرے سے باہر نہ آ سکی۔ میڈیکل ٹیم صحت کے حوالے سے محتاط اور پر امید ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کونلی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی طبعیت اب 'کافی اچھی ہے'۔ ڈاکٹر کے مطابق گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح 93 فیصد سے نیچےگر گئی تھی اور انہیں سانس پھولنے کی شکایت پیدا ہوئی تاہم اب خون میں آکسیجن کی سطح 98 فیصد ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اسپتال سے باہر آکر اپنے حامیوں کو سرپرائز دے دیا۔ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال سے باہر آئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف ٹرمپ کا ویڈیو پیغام بھی آ گیا۔ کہتے ہیں بہتری کی طرف جا رہا ہوں ، جلد واپس آؤں گا۔ اصل امتحان تو آنے والے دنوں میں ہو گا۔