Thursday, March 28, 2024

کورونا کے خطرے کے باوجود منڈیوں میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے

کورونا کے خطرے کے باوجود منڈیوں میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے
April 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کے خطرے کے باوجود ملک کی سبزی منڈیوں کے حالات ابتر ہے۔ منڈیوں میں انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے خوف کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے لیکن سبزی منڈیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد بغیر کسی حفاظتی اقدامات خریدوفروخت میں مصروف ہے۔ لاہور کی سبزی منڈیوں میں بیوپاری اور خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سبزی منڈیوں میں ٹرانسپورٹ کی بھی شدید کمی ہے جس سے لوگوں کو سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی کی سبزی منڈیوں میں بھی حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے۔ بیوپاری اور خریدار بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے خریدار میں مصروف ہیں جبکہ سکھر کی سبزی منڈی میں بھی حالات ابتر دکھائی دیتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں انتظامیہ لاتعلق دکھائی دیتی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی کمی سے بیوپاریوں اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملتان میں بھی بیوپاری اور خریداروں نے حفاظتی انتظامات کو بالائے طاق رکھ دیا بغیر ماسک کے منڈیوں میں موجود رہے۔ کوئٹہ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی صورتحال ایک جیسی ہے۔