Tuesday, April 23, 2024

کورونا سے متعلق مسئلہ 92 نیوز کو پہنچائیں، ہم آپ کا مسئلہ ارباب اختیار تک پہنچائیں گے

کورونا سے متعلق مسئلہ 92 نیوز کو پہنچائیں، ہم آپ کا مسئلہ ارباب اختیار تک پہنچائیں گے
May 7, 2020
 لاہو (92 نیوز) کورونا کے حوالے سے آپ اپنے ہر مسئلے کا ویڈیو پیغام بنائیں اور 92 نیوز کو 03341920268 پر واٹس ایپ کریں۔ ہم آپ کا مسئلہ ارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔ 92 نیوز کورونا وبا کے دنوں میں بھی عوام کی آواز بن گیا۔ اپنی دعائیں، قیمتی مشوروں کی ویڈیو بنا کر نائنٹی ٹو نیوز کو بھیجیں۔ وائرس کا توڑ تو ابھی تک نہیں ملا لیکن احتیاطی تدابیر اپنا کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔ آپ کا پسندیدہ ترین چینل 92 نیوز کرونا سے آگاہی کیلئے میدان میں آگیا۔ 92 نیوز نے ارض پاک کے باسیوں کو پیغام دیا کہ پاکستانیوں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ یہ احتیاطی تدابیر اپنا کر موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔   1 فوری طو پر دوسرے افراد سے ہاتھ ملانا چھوڑ دیں۔   2 کرونا سے بچنا ہے تو گلے ملنے سے گریز کریں۔   3 کسی دوسرے شخص سے گفتگو کے دروان فاصلہ رکھیں۔   4 دن کئی بار سینیٹائزرز کا استعمال کریں۔   5 گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔   6 سوتی یا ریشمی ماسک سے گریز کیا جائے ۔   7 اپنے چہرےخصوصاً آنکھوں اور ناک کو بار بار چھونے سے گریز کریں۔   8 کھانستے اور چھینکتے وقت منہ پر ہاتھ رکھیں، ٹشو پیپر یا رومال استعمال کریں۔   9 ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔   10 گوشت اور انڈوں کو اچھی طرح سے پکا کر کھائیں۔   11 بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔   12 اپنے ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیں۔   92نیوز اپنے ناظرین اور عوام کی سلامتی کے لئے دعاگو ہے۔ بخار، تھکاوٹ، خشک کھانسی،ناک یا گلے میں سوجن کی صورت میں فورا معالج سے رابطہ کریں۔