Thursday, April 25, 2024

کورونا کے حوالے سے غلط اطلاعات پر امریکی صدر ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا

کورونا کے حوالے سے غلط اطلاعات پر امریکی صدر ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا
May 22, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے حوالے سے غلط اطلاعات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق تین چوتھائی سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز سے ٹرمپ کی معطلی کا مطالبہ کر دیا ۔ 37 فی صد کے مطابق غلط اطلاعات دینے پر ٹرمپ پر پابندی ہونا چاہیے۔ 36 فی صد نے امریکی صدر پر عارضی پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق پارٹی کی سطح پر 23 فیصد ریپبلکنز اور 47 فی صد ڈیموکریٹس نے پابندی کا مطالبہ کیا۔ مارننگ کنسلٹ پول نے 2044 افراد سے ٹرمپ کے حوالے سے سوالت کیے تھے۔