Friday, April 19, 2024

کورونا کے حوالے سے آج بھی اچھی خبر نہیں ، صورتحال تشویشناک ہے ، مراد علی شاہ

کورونا کے حوالے سے آج بھی اچھی خبر نہیں ، صورتحال تشویشناک ہے ، مراد علی شاہ
April 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کورونا کے حوالے سے آج بھی اچھی خبر نہیں ، صورتحال تشویشناک ہے۔ جتنے مریض آرہے ہیں حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں۔ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا چوبیس گھنٹے میں مزید تین مریض انتقال کرچکے ، 383 نئے کیسز کے بعد مجموعی مریض چار ہزار 615 ہو گئے ہیں۔ عباسی شہید اسپتال کے عملے میں کورونا کی تشخیص کے بعد ایمرجنسی بند کر دی گئی۔ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر اپیل کی کہ شہری ماسک پہننا اور ایک دوسرے سے دور رہنا معمول بنا لیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا۔ کورونا پازیٹو کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی اے ایف میوزیم کنونشن سینٹر، ڈالمیا گراونڈ اور دار الاحساس منگھوپیر میں آئسولیشن سینٹرز بنانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئسولیشن سینٹرز میں واش رومز، اسپتال ، بستر فراہمی ونکاسی آب کا انتظام کیا جائے۔