Tuesday, April 16, 2024

کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاہور میں لاک ڈاؤن کی نرمی ختم

کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاہور میں لاک ڈاؤن کی نرمی ختم
April 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاہور میں لاک ڈاؤن کی نرمی ختم ہو گئی۔ شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث لگائے گئے ناکہ جات مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔ جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ ناکوں پر پولیس نے شہریوں کی نقل و حمل کو روک دیا۔ تمام ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز ناکہ جات پر پہنچ گئے۔ جیل روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے ناکہ جات پر سختی کرنے کا مقصد عوام کو باور کروانا ہے لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوا۔ غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو اب کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔ ادھر سی  سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران قانون شکن عناصر کیخلاف اب تک دو ہزار چھیاسی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ غیرضروری گھروں سے نکلنے والے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔