Saturday, April 27, 2024

کورونا کے بڑھتے کیسز بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی میں مشکلات پیدا کرنے لگے

کورونا کے بڑھتے کیسز بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی میں مشکلات پیدا کرنے لگے
April 30, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی میں مشکلات پیدا ہو گئیں۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے جنرل مینیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیراج ملہوترا کا کہنا ہے کہ  بھارت اگر  کورونا بحران پر قابو نہ پاسکا  تو   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 بھارت سے یو اے ای  منتقل کیا جا سکتا ہے۔

دھیراج ملہوترا کا کہنا ہے بھارت  میں مسلسل  کورونا کیسز  میں اضافہ ہو رہا ہے  اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ایونٹ بھارت میں ہی ہو  لیکن  ہمیں اس وقت بدترین صورتحال کا سامنا ہے اور ہم ان تمام معاملات  کے بارے میں آئی سی سی سے بھی بات کر رہے ہیں۔ اس صورتحال  میں یو اے ای ٹورنامنٹ کے لیے بہترین وینیو ہے۔