Friday, May 17, 2024

کورونا کے بڑھتے کیسز، امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھارتی شہریوں کے سفر پر پابندی کا اعلان

کورونا کے بڑھتے کیسز، امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھارتی شہریوں کے سفر پر پابندی کا اعلان
May 2, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کی بدترین لہر کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے بھارتی شہریوں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔ آسٹریلیا بھارت سے آنے والے مسافروں پر نہ صرف جرمانہ کرے گا بلکہ انہیں قید کی سزا بھی بھگتنا پڑ سکتی ہے۔

کورونا کےشکنجے میں آئے بھارت سے عالمی برادری نے بھی ہاتھ کھینچنا شروع کردیا۔ کئی ممالک نے بھارتی شہریوں کے سفر پر پابندیوں کا اعلان کردیا، آسٹریلوی حکومت نے اس حوالے سے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، بھارت سے آنے والے مسافروں کو نہ صرف بھاری جرمانہ ہوگا بلکہ انہیں سخت قید بھی بھگتنا پڑے گی۔

ایسے بھارتی نژاد آسٹریلوی شہری جو موجودہ صورتحال میں آسٹریلیاداخل ہونےکی کوشش کریں گے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، 66 ہزار ڈالر جرمانے سے لے کر پانچ سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، آسٹریلیا کی جانب سے سفری پابندی کا اطلاق سوموار سے ہوگا۔

گزشتہ روز امریکا بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے، جن کا اطلاق 4 مئی کو ہوگا، افریقی ملک یوگنڈا نے بھی بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔