Tuesday, April 23, 2024

کورونا کے بعد کاواساکی نامی بیماری نے پاکستان میں بچوں کو شکار بنانا شروع کردیا

کورونا کے بعد کاواساکی نامی بیماری نے پاکستان میں بچوں کو شکار بنانا شروع کردیا
July 2, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا سے بھی زیادہ خطرناک بیماری پاکستان میں داخل ہوگئی، کاواساکی نامی بیماری نے بچوں کو شکار بنانا شروع کردیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں اس مرض میں مبتلا کئی بچے زیر علاج ہیں۔ بچوں کے لئے بری خبر ہے، کورونا سے خطرناک بیماری کاواساکی نے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کاواساکی پوسٹ کووڈ انفکشن ہے جو بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ پاکستان کے 4 بڑے شہروں میں کاواساکی کے مرض میں بچے مبتلا ہیں، لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 4 بچے زیر علاج ہیں۔ کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بچے زیر علاج ہیں۔ ڈین چلڈرن ہسپتال ہروفیسر مسعود صادق کے مطابق بیماری کی علامات میں پائوں اور ہاتھ کی سوزش، آنکھوں میں سرخی کا آجانا، گلینڈز، بخار اور جسم پر سرخ دھبے شامل ہیں۔ کاواساکی کورونا کے 2 ہفتے بعد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر وقت پر اس بیماری کا علاج نہ ہو تو خطرناک ہے۔ وقت پر بیماری کا پتہ چل جائے تو علاج باآسانی ممکن ہے۔ اس بیماری کا شکار زیادہ تر بچوں کا ٹیسٹ نیگٹو بھی ہوتا ہے۔ اس کی تشخیص کیلئے اس وقت کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ کرواتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیماری سے بچنے کے لیے بھی کورونا سے بچنا ہوگا۔ کورونا کے بعد ہونے یہ جسم کا ری ایکشن ہوتا ہے۔