Friday, April 19, 2024

کورونا کے بعد پہلی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

کورونا کے بعد پہلی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر
July 26, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کویڈ 19 (کورونا  ) کے بعد  پہلی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ، ملک بھر میں سات لاکھ 67 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ، خصوصی انسداد پولیو مہم پانچ مخصوص اضلاع میں جاری رہی۔

بیس جولائی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم گزشتہ روز 25 جولائی کو اختتام پذیر  ہو گئی ، نیشنل کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر صفدر رانا کے مطابق ملک میں چار ماہ وقفے کے بعد بیس جولائی کو انسداد پولیو مہم کا از سر نو آغاز کیا گیا ۔

ڈاکٹر صفدر رانا کے مطابق  خصوصی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں میں جاری رہی،پولیو مہم پانچ مخصوص اضلاع  کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان میں جاری رہی، پولیو مہم کے دوران سات لاکھ 67 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی گئی،، ڈاکٹر صفدر کا کہنا ہے کہ کراچی کی 23، کوئٹہ 10 یونین کونسل میں پولیو مہم جاری ہے۔

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی 55 یونین کونسل میں مہم جاری رہی پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر آٹھ لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی انسداد پولیو مہم میں آٹھ ہزار کے قریب اہلکار تعینات رہیں گے۔ انسداد پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،  پولیو مہم کی ٹیموں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر صفدر رانا کہتے ہیں پولیو ویکسین بچے کی عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا واحد حل ہے، والدین انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔۔ کورونا کے باعث رواں سال مارچ میں پولیو مہم معطل ہوئی تھی جس کے بعد ابتدائی مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔