Friday, March 29, 2024

کورونا کے بعد پولیو نے بھی سر اُٹھا لیا، 20 مقامات سے وائرس ملنے کی تصدیق

کورونا کے بعد پولیو نے بھی سر اُٹھا لیا، 20 مقامات سے وائرس ملنے کی تصدیق
June 13, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وباء نے پنجے گاڑے تو پولیو نے بھی سر اُٹھا لیا، مزید 20 مقامات سے پولیو وائرس ملنے کی تصدیق ہوگئی، سندھ کے چودہ مقامات پر وائرس پایا گیا۔ کورونا وائرس سے انسداد پولیو سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بڑھنے لگی۔ قومی ادارہ صحت نے ملک کے مزید بیس مقامات سے پولیووائرس ملنے کی تصدیق کی ہے۔ سندھ  میں سب سے زیادہ چودہ مقامات پرگٹروں کے پانی سے پولیو وائرس پکڑا گیا، پنجاب میں چار مقامات سے پولیو کی تصدیق ہوئی۔ بلوچستان میں ایک  مقام پر پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ رواں سال پولیوٹائپ ون اور ٹائپ ٹو کے پچانوے کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، ٹائپ ون سے پچاس اور ٹائپ ٹو وائرس سے 45 بچے معذور ہوگئے۔ پاکستان میں کورونا وباء کی وجہ سے 30 جون تک انسداد پولیو مہم بند ہے، جن علاقوں سے کیس رپورٹ ہوئے وہاں جولائی میں پولیو مہم چلانے کی تجویز زیر غور ہے۔