Wednesday, April 24, 2024

کورونا کے بعد بھوک انسانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے ، اقوام متحدہ

کورونا کے بعد بھوک انسانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے ، اقوام متحدہ
April 22, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کورونا کے بعد بھوک انسانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کا کہنا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کو بہت بڑے پیمانے پر قحط کا سامنا ہے۔ حکومتوں کو ساڑھے 26 کروڑ لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنا چاہیے۔ دیوِڈ بیسلے روم نے کہا تیس سے زائد ترقی پذیر ممالک میں بڑے پیمانے پر قحط آ سکتا ہے۔ ان 30 ممالک میں 10 ممالک کے لوگ پہلے ہی بھوک کے دہانے پر ہیں۔ کورونا عالمی  وبا سے بڑھ کر عالمی بھوک کی طرف لے جا رہا ہے۔ کورونا انسانیت کی اور خوراک کی تباہی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔