Saturday, April 20, 2024

کورونا کے باوجود پھل اور سبزی منڈیوں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے خریدوفروخت جاری

کورونا کے باوجود پھل اور سبزی منڈیوں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے خریدوفروخت جاری
March 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پھل اور سبزی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کے بغیر خرید و فروخت جاری ہے، ملک بھر کی سبزی  منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات نہ کئے جاسکے، دوسری جانب منڈیوں میں سامان لانے والے افراد کو گڈز ٹرانسپورٹ نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی سبزی منڈیوں میں کورونا کے خطرے کے باوجود انتظامیہ کے اقدامات صفر،،، شہریوں کی جانب سے بھی ماسک پہننے میں لاپرواہی برتی جارہی ہے،،، سبزی منڈی میں سامان لے کر آنے والی ٹرانسپورٹ میں بھی کمی ہے۔ گزشتہ روز حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی تو ہٹا دی مگر اس کے باوجودسبزی منڈیوں میں ٹرانسپورٹ کم ہے،،، ڈرائیوز کے مطابق ورکشاپس اور ہوٹل بند ہونے کے باعث دوران سفر مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث صوبہ بھر کی سبزی منڈیوں میں حفاظتی انتظامات نامکمل،،، پولیس بھی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے،،، کراچی، حیدرآباد اور نواب شاہ کی سبزی منڈی میں حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے،،، سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی سبزی منڈی میں بھی لوگوں کا ہجوم ہے لیکن حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی سبزی منڈیوں میں بغیر حفاظتی اقدامات کے خریدوفروخت جاری ہیں، صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی ترسیل میں پریشانی کا سامنا ہے۔