Friday, May 10, 2024

کورونا کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد امن اور یکجہتی کا پیغام ہوگا، صدر آئی او سی

کورونا کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد امن اور یکجہتی کا پیغام ہوگا، صدر آئی او سی
July 20, 2021

لوسانے (92 نیوز) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ کا کہنا ہے کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد امن اور یکجہتی کا پیغام ہوگا۔

صدر آئی او سی تھامس باخ نے کہا ہے کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات میں ٹوکیو اولمپکس کو ممکن بنانے کے لیے میڈیکل ورکرز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

امریکا کی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے امریکی جمناسٹک ٹیم میں شامل کورونا مثبت آنے والی ایتھلیٹ متبادل کھلاڑی ہیں، گیمز میں شامل دیگر ٹیم کے ارکان کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گیمز کی تیاری کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے چیف ڈی مشن آئن چیسٹر مین نے کہا ہے ملتوی ٹوکیو اولمپکس کے دوبارہ انعقاد پر خوش اور پُرجوش ہیں۔