Friday, April 19, 2024

کورونا کے باعث ہفتے میں 3دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا،فلسطینی حکام

کورونا کے باعث ہفتے میں 3دن سخت لاک ڈاؤن  ہوگا،فلسطینی حکام
July 13, 2020

غزہ ( 92 نیوز) فلسطین میں کورونا  وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات ، فلسطینی حکام نے ہفتے میں تین دن سخت لاک ڈاؤن اورساتوں دن رات کے وقت کا کرفیو نافذ کر دیا۔

فلسطین کے تمام علاقوں میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا جبکہ ہفتے کے آخری تین روز مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

شہری جمعرات کی شام سے اتوار کی صبح تک انتہائی ضروری کاموں کے علاوہ گھروں سےنہیں نکل سکیں گے، کرفیو کے اوقات میں تمام کاروبار بند رہیں گے۔

صرف میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی، فلسطین میں اب تک کورونا کے سوا چھ ہزار کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 36 مریض جان کی بازی ہارگئے۔