Tuesday, April 23, 2024

کورونا کے باعث ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطلی میں 15 مئی تک توسیع

کورونا کے باعث ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطلی میں 15 مئی تک توسیع
April 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کی کوششیں کے تحت ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی معطلی میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق خصوصی اور کارگو پروازوں پر نہیں ہو گا، ایوی ایشن ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق کارگو فلائٹس کو بھی پابندی کے فیصلہ پر استثنی حاصل ہوگا۔ ادھر بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری ہے، قومی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ ناروے سے 300 پاکستانیوں کو لے کر وطن کیلئے روانہ ہوگیا۔ سویڈن، ڈنمارک اور پولینڈ میں پھنسے 50 سے زائد پاکستانی بھی پرواز پر سوار ہیں۔